انڈسٹری میں جگہ بنانے کیلئے کاشف محمود نے میری بہت مدد کی، درفشاں

54

لاہور ( کلچرل رپورٹر)اداکارہ درفشاں نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں جگہ بنانے کیلئے اداکار کاشف محمود نے میری بہت مدد کی تھی۔

ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ درِفشاں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ میرے والد اداکار کاشف محمود کے بہت قریبی دوست ہیں اور اس انڈسٹری میں جگہ بنانے میں کاشف محمود نے ان کی بے حد مدد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کاشف محمود نے مجھے آڈیشنز دینے میں مدد کی اور ان آڈیشنز دینے کی وجہ سے مجھے کردار آفر ہوا جو میں نے قبول کرلیا۔

اداکارہ نے اپنے والد کا پورا نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ میں اس لیے والد کا نام نہیں بتاتی کیونکہ والدین کو نہیں پسند کے ان کا نام استعمال کروں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.