صدارتی انتخاب ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

60

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب کر لیا۔

صدر مملکت کے انتخاب کے لیے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔ فاروق ایچ نائیک اور سلیم مانڈوی والا نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت میں آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے لطیف کھوسہ، عمر ایوب اور دیگر راہنماؤں نے صدر کے لیے محمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.