سونا 2 لاکھ 21 ہزار 200 روپے تولہ ہو گیا

74

کراچی(کامرس رپورٹر)ملک بھر میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی، سونا فی تولہ 900 روپے مہنگا ہو گیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 21 ہزار 200 روپے کا ہو گیا۔

فنانشل آگاہی سے ملکی معیشت کو سہارا ملے گا، گورنر اسٹیٹ بینک

دس گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کا اضافہ ہونے سے دس گرام سونا 1 لاکھ 89 ہزار 643 روپے کا ہو گیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں تین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.