محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی

72
محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونے کے بعد آج سے 20 اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کے بعد کوئٹہ میں گزشتہ روز گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کا یہ سلسلہ 14 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مری، گلیات، راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.