شور کرنے والوں کی آواز گم، میری آواز گونجے گی، شہباز شریف

23

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شور کرنے والوں کی آواز گم ہوجائے گی، میری آواز گونجے گی، پاکستان کو ویزا فری ملک بنائیں گے، ہم نے صبر و تحمل سے کام لیا، کبھی بدلے کی سیاست کا نہیں سوچا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 24ویں وزیراعظم بننے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں پورے ایوان، اپنی جماعت کے قائد نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آصف زرادری ، بلاول بھٹو اورخالد مقبول صدیقی سمیت دیگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف معمار پاکستان ہیں، میاں نواز شریف کے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی، نواز شریف کی خدمات کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ نواز شریف کو اس بات کی سزا دی گئی کہ ملک میں ترقی و خوشحالی کے مینار قائم کیے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی پر نواز شریف کی تختیاں لگی ہیں، نواز شریف کی حکومت کا 3 بار تختہ الٹا گیا، کیسز بنے، جلا وطنی پر مجبور کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.