اسد قیصر کے بھائی کی جگہ دوسرا اُمیدوار نامزد

158

عمران خان نے اسپیکر کے پی اسمبلی کے لئے اسد قیصر کے بھائی کو ہٹاکر دوسرا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کے لیے
اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو نامزد کیا تھا جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے پی ٹی آئی نے
چترال سے الیکشن جنرل نشست پر الیکشن جیتنے والی ثریا بی بی کو نامزد کیا تھا۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی نے عاقب اللہ کی جگہ
بابر سلیم کو اسپیکر کے پی اسمبلی کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی میں عاقب اللہ کی نامزدگی کے حوالے سے تحفظات پائے جاتے تھے
اور پارٹی پریشر کی وجہ سے عاقب اللہ کی نامزدگی کا فیصلہ تبدیل کیا گیا۔
عاقب اللہ کی جگہ بابر سلیم سواتی کو اسپیکر کے پی اسمبلی کا اُمیدوار
نامزد کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز عمر ایوب کی عمران خان سے
اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

عمر ایوب نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کے لیے بابر سلیم کو نامزد کر دیا ہے۔

29/02/24

https://dailysarzameen.com/

All Rights reserved

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.