اڈیالہ جیل میں قیدیوں میں جھگڑے کے دوران قیدی قتل

90

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) ہائی سیکیورٹی زون اڈیالہ جیل میں قیدیوں میں جھگڑے کے دوران قیدی اعجاز ربانی کو قتل کر دیا گیا۔

جھگڑے کے دوران ایک قیدی اماد علی شدید زخمی ہوا جسے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں کا جھگڑا صبح 4بجکر 55منٹ پر ہوا۔

پولیس کے مطابق مقتول اور زخمی کے جھگڑے کے بارے میں تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں، مقتول کی لاش اور زخمی کو پمز سے ڈی ایچ کیو منتقلی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

مقتول قیدی اعجاز ربانی کے خلاف تھانہ سہالا اسلام آباد میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج ہے جبکہ زخمی قیدی اماد علی تھانہ شالیمار میں درج قتل کیس میں اسیر ہے۔

01/03/24

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.