صدر پھر آئین شکنی کرناچاہتے ہیں، تو دستخط نہ کریں، اسحٰق ڈار

63

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ صدر صاحب ایک بار پھر آئین شکنی کرناچاہتے ہیں، تو دستخط نہ کریں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسی مثالیں بھی ہیں کہ پورےسیشن میں ارکان حلف نہ اٹھا سکے۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ صدر اگرسمری پردستخط نہ کریں تو مطلب وہ نہیں چاہتےکہ اجلاس ہو، آئین کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس بلانے پر آئین واضح ہے، صدر مملکت نے اعتراض لگاکرسمری واپس کردی، جن اراکین کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے، ان کا حلف ہوگا، دنیا بھر میں ہمارا مذاق بن رہا ہے۔

27/02/24

https://dailysarzameen.com/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.