ضمانت منسوخی کے کیس میں عدم پیشی ، وارنٹ گرفتاری

65

ضمانت منسوخی کے کیس میں عدم پیشی ، مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کے وارنٹ گرفتاری

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کی اہلیہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

راسخ الٰہی، تحریم الٰہی سمیت دیگر کی ضمانت منسوخی کے کیس میں عدالت نے عدم پیشی پر مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی
عدالت نے عدم پیشی پر دوسری ملزمہ سائرہ انور کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

27/02/24

https://dailysarzameen.com/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.