کھلاڑی بیویوں کے ہمراہ ٹور کیوں کرتے ہیں؟ رمیز راجا نے لب کشائی کردی

145

لاہور (سپورٹس رپورٹر)سابق کرکٹر و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کھلاڑیوں کو بیویوں کے ہمراہ ٹور پر لیجانے پر لب کشائی کردی۔

معروف کمنٹیٹر رمیز راجا نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی رائے میں کھلاڑیوں کو بیگمات کے ہمراہ ٹور پر نہیں جانا چاہیے، کیونکہ ان کا کرکٹ سے فوکس ہٹ کر دوسری جگہ چلا جاتا ہے
وہ بیویوں کو شاپنگ، بچوں کو دیکھنے میں لگ جاتے ہیں جس سے ان کا ردھم خراب ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ناقص پرفارمنس پر بیویاں خوامخواہ تنقید کی زد میں آتی ہیں
میں ایک ٹور میں بھی اپنی بیگم کو ساتھ لے کر نہیں گیا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ اہلیہ کی وجہ سے میرا فوکس کرکٹ سے ہٹ جائے گا۔

27/02/24

https://dailysarzameen.com/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.