اب بھی نوجوان لڑکے شادی کی پیشکش کرتے ہیں، صبا فیصل

56

لاہور ( کلچرل رپورٹر)سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا کہ انھیں عمر کے اس حصے میں بھی کئی نوجوان لڑکے میسیج کرکے شادی کی پیشکش کر چکے ہیں۔

اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی شو کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں، مداحوں کی طرف سے میسجز بارے سوال کے جواب میں صبا فیصل نے کہا کہ شاید مداحوں کو لگے کہ میں بہت بور ہوں لیکن حقیقت یہی ہے کہ میرے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا۔

اداکارہ نے بتایا کہ فینز کی جانب سے میسیجز آتے رہتے ہیں،صبا فیصل نے بتایا کہ حال ہی میں مجھے ایک 22 سالہ لڑکے نے پیغام بھیجا کہ اگر آپ اس عمر میں بھی مجھے گرین سگنل دیں تو میں آپ کے لئے سب کچھ چھوڑنے کو تیار ہوں، اگر آپ ہاں کریں تو میں فوراً سے آکر آپ کا ہاتھ مانگ لوں۔

جس پر میں نے اسے کہا کہ میرے 9 سالہ نواسے سے میرا ہاتھ مانگو گے؟صبا فیصل کا کہنا تھا کہ میں یہ میسیج اپنے شوہر کو بھی دکھاتی ہوں۔

26/02/24

https://dailysarzameen.com/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.