چین ، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 15 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

65

بیجنگ(مانیٹرنگ سیل، ڈیلی سرزمین)ین میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے ہیں۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا ہے کہ شنگھائی سے 260 کلومیٹر شمال مغرب میں نانجنگ میں واقع ایک رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ پر کئی گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔
حکام نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں تقریبا 15 افراد جان کی بازی ہار گئے ، 44 زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ آگ عمارت کی پہلی منزل پر لگی، جہاں بجلی کا سامان رکھا گیا تھا۔
اس سے قبل مشرقی چین کے جیانگ شی صوبے میں 24 جنوری کو ایک عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 39 افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے تھے۔

15 people were killed and 44 injured as a result of a fire in a residential building in Beijing (Monitoring Cell, Daily Land).

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.