شیر افضل مروت نے عام انتخابات کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

69

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، ڈیلی سرزمین)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ میں عام انتخابات کے نتائج کو انفرادی طور پر چیلنج کر دیا۔

درخواست میں سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے بنی الیکشن کمیشن کمیٹی بھی چیلنج کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبر الیکشن کمیشن کی تعیناتی کو بھی عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔
آئینی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیف الیکشن کمشنر اور
ممبران کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے،
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے فارم 47 بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تشکیل روکنے کی بھی استدعا کی گئی
دوسری جانب ذرائع رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ ابھی تک شیر افضل مروت کی کوئی درخواست وصول نہیں ہوئی ہے۔

ISLAMABAD (Court Reporter, Daily Sarzameen) PTI leader Sher Afzal Marwat challenged the general election results in the Supreme Court individually.

In the petition, the Election Commission Committee formed to investigate the allegations of former Commissioner Rawalpindi has also been challenged.

In the constitutional petition, the court was requested that the Chief Election Commissioner and
The appointment of the members should be declared null and void.

23/02/24
https://dailysarzameen.com/

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.