پنجاب میں 3 نئے روڈ کوریڈور بنانے سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا

25

پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز معاشی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے رابطہ سڑکوں کا جال بچھا کر عوام کی خوشحالی کے راستے کھول رہی ہیں
اس حوالے سے پنجاب حکومت فنڈر کی کمی کے باعث رکے ہوئے شاہراہوں کے منصوبوں کو مکمل کروانے کے لیے بھی متحرک ہو گئی۔تحصیل چوک بلکسر سے توا بہادر چکوال تک زیر تعمیر 16 کلومیٹر شاہراہ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیاگیا
دو سال قبل اس 16 کلومیٹر شاہراہ کو 1600 ملین روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا، شاہراہ کو 10کلو میٹر تک کارپٹڈ کر دیا گیا ہے، فنڈز کی کمی کے باعث 6 کلو میٹر کا حصہ ابھی تک زیر تعمیر ہے۔ 6 کلومیٹر شاہراہ کے حصہ کو مکمل کرنے کے لیے اضافی فنڈز فراہم کیے جائیں گے، 720 ملین کے فنڈز کی فراہمی کے لیے تمام تر ضروری اقدامات جلد کیے جائیں گے، منصوبے کی تکمیل سے لوگوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ 10 کلومیٹر پر روڈ کارپٹ کے کام کا جائزہ بھی لیا گیااور شاہراہ میں استعمال ہونے والے مٹیریل اور سڑک کے کناروں کے تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو شاہراہوں کی بحالی کے لیے بہترین اقدامات کر رہا ہے، جس رفتار سے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے اس کے ثمرات آنے والے دنوں میں پنجاب اور پاکستان کے عوام کو میسر ہونگے۔اسی طرح اب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے 450 کلومیٹر طویل 3 نئے روڈ کوریڈور بنانے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں مختلف شہروں میں نئے کوریڈور بنانے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ساہیوال سے چیچہ وطنی، رجانہ سے لیہ تک دو رویہ سڑک بنائی جائے گی، دیپالپور سے وہاڑی تک سنگل روڈ کو دو رویہ سڑک میں تبدیل کیا جائے گا جبکہ شور کوٹ جھنگ چراغ والی تک نئی دو رویہ سڑک بنائی جائے گی۔210 ارب روپے کی لاگت سے تینوں پراجیکٹ دسمبر 2025 تک مکمل ہوں گے، وزیر اعلی مریم نوازشریف نے تین ماہ میں نئے کوریڈور پر تعمیرات کے آغاز کا حکم دے دیا، تینوں کوریڈور ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور حکومت پنجاب کے اشتراک کار سے مکمل کئے جائیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بڑے شہر وں کو منسلک کرنے والے روڈز کوریڈورز سے عوام کو آمدورفت میں آسانی ہوگی، روڈ کوریڈور پراجیکٹ نہ صرف سفری مشکلات کو کم کرے گا بلکہ معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔پنجاب حکومت کے تعمیروترقی کے راستے کھولنے کے اقدام کو عوامی سطح پر سراہا جارہا ہے ادھرپنجاب حکومت کی طرف سےاضلاع اور اور تحصیلوں کو ملانے والی اہم شاہراہوں کی بحالی سکیم کو عوام کی طرف سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سکیم کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تمام اضلاع کی اہم شاہراہوں کےبحالی منصوبے تیار کر کے پہلے ہی متعلقہ حکام کو بھجوائے جا چکے ہیں جن پر آئندہ مالی سال سے کام شروع ہونے کا قوی امکان ہے ، شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نوازاور صوبائی وزیرکمیونیکیشن ملک صہیب برتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب ہائی وے کے ماتحت صوبے بھر کی شاہراہوں کی مینٹی نینس کیلئے فنڈز کی فراہمی جاری رکھی جائے ، پنجاب حکومت نے شاہراہوں کی رپیئر و مینٹی نینس کیلئے مختص اربوں کے فنڈز سڑکوں کی بحالی سکیم کی طرف منتقل کر دیئے ہیں ۔بلاشبہ پنجاب کی نئی رابطہ سڑکوں سے معاشی سرگرمیاں بڑھنے کے فوائد عوام تک پہنچیں گے اور صوبے میں خوشحالی کی نئی راہیں کھلتی چلی جائیں گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.