جرمنی میں پاکستانی پرچم اتارنے والے مجرموں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

30

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل کے باہر افغان باشندوں نے ہنگامہ آرائی کی، پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم بھی اتار دیا جس پر پاکستانی سفارتی حکام نے واقعہ پر شدید احتجاج کیا ہے۔
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا گیا اور پاکستانی پرچم اتارنے کا افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا۔افغان باشندوں نے پاکستانی پرچم جلانے کی کوشش بھی کی، پاکستانی پرچم کی جگہ افغانی پرچم لہرایا گیا، پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔
جرمن حکام نے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پاکستان نے فرینکفرٹ جرمنی میں انتہاپسندگروہ کی جانب سے اپنے قونصل خانے پر حملےکی شدید مذمت کی۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان نے جرمنی کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ویانا کنونشنز کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔
دفترخارجہ نے کہا کہ فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالاگیا، واقعے سے قونصل عملے کی جان کو خطرہ لاحق ہوا۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ سفارتکاروں کی سلامتی یقینی بنانامیزبان حکومت کی ذمہ داری ہے،پاکستانی سفارتی حکام نے افسوسناک واقعے پر جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سفارتی تنصیبات کی سیکیورٹی کی ذمہ داری جرمن حکومت کی ہے، اس معاملے پر بین الاقوامی برادری میں بھی سفارتی تنصیبات کی سیکیورٹی کے معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے۔جرمن حکام نے پاکستانی سفارتی حکام کو مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پاکستان نے فرینکفرٹ جرمنی میں انتہاپسندگروہ کی جانب سے اپنےقونصل خانے پرحملےکی شدید مذمت کی ہے۔جرمن حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ویاناکنونشنز کے تحت ذمہ داریوں کو پورا کرے۔
جرمنی میں پاکستانی سفارتخانہ نے فرینکفرٹ قونصل خانے میں توڑپھوڑ کی شدید مذمت کی ہے۔پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاکستانی سفارت خانہ جرمن حکام سے رابطے میں ہے،
اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایسی صورتحال دوبارہ نہ ہو،شرپسندوں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستانی سفارتخانہ نے اپنی کمیونٹی سے صبر اور سکون سے رہنےکی اپیل کی۔دوسری طرف عوامی، سماجی صحافتی حلقوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فرینکفرٹ میں پاکستانی پرچم اتارنے میں ملوٽ عالمی دہشتگردوں کو عالمی عدالت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے
روزنامہ سرزمین کے چیف ایڈیٹر اور ممتاز تجزیہ کار صفدر علی خاں نے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے جرمن حکام کی غفلت اور لاپروائی سے افغانوں کے بھیس میں گھسنے والے طالبان سے نمٹنے میں ناکامی پر اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
صفدر علی خاں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ جرمنی سے اس افسوسناک واقعہ پر پاکستان کو ہرجانہ دلوایا جائے اور اس بات کی ضمانت فراہم کی جائے کہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوگا ۔
صفدر علی خاں نے جرمن حکام سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار مجرموں کو پاکستان کے حوالے کیا جائے تاکہ واقعہ کے اصل محرکات سے دنیا کو آگاہ کیا جاسکے اور مجرموں کو بچ نکلنے کا کوئی موقع نہ دیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.