جون کا پہلا ہفتہ موسم کیسا رہے گا؟ این ڈی ایم اے نے بڑی پیش گوئی کر دی

86
این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ جون کے مہینے میں سندھ اور پنجاب کے چند علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہوں گے
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے جون کے مہینے کے لیے ملک کے اکثر علاقوں میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ جون کے مہینے میں سندھ اور پنجاب کے چند علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہوں گے۔

این ڈی ایم اے نے کہا کہ سندھ میں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، مٹیاری اور سانگھڑ کے ساتھ ساتھ پنجاب میں رحیم یار خان اور بہاولپور کے اضلاع میں ہیٹ ویو متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گہا کہ 31مئی سے 5جون تک گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں، آندھی، جھکڑ اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.