ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے آئرلینڈ کی ٹیم کا اعلان

95
آئرش ٹیم
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئرلینڈ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، 15 رکنی آئرش ٹیم کی قیادت جارح مزاج بیٹر پال اسٹرلنگ کریں گے۔

آئرلینڈٖ کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تجربہ کار جارج ڈاک ریل اور بلبائرن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مارک ایڈائر، روس ایڈ ائر، کرٹس کیمپہر اور گیراتھ ڈیلنے کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گراہم ہیوم، جوش لٹل، بیری مک کارتھی ،نیل روک، ہیری ٹیکٹر، لورکان ٹکر، بین وائٹ اور کریگ ٹکر بھی ورلڈکپ کیلئے آئرلینڈ کی ٹیم میں منتخب ہوئے ۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئرلینڈ، پاکسان، بھارت، امریکا اور کینیڈا کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.