بیٹ کیوں توڑا؟ کرکٹ میں ہوئی لڑائی

75
کرکٹ میں انہونی
 ویراٹ کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پر برس پڑے۔ معاملہ مزید خراب

رنکو سنگھ نے ویراٹ کوہلی سے ایک اور بیٹ مانگ لیا جس پر اسٹار بیٹر نے انھیں منع کرتے ہوئے کہا کہ تم نے میرا دیا گیا پہلا بیٹ اسپنرز پر توڑ دیا۔

رنکو سنگھ نے کہا کہ کوہلی نے مجھے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز پر آئی پی ایل میچ سے قبل 29 مارچ کو اپنا بیٹ دیا تھا،

کولکتہ نے اپنے انسٹاگرم ہینڈل پر دونوں کرکٹرز کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیو شیئر کی، اس میں رنکوسنگھ اور کوہلی کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

رنکو نے کوہلی کو بتایا کہ ان کا دیا گیا بیٹ اسپنر کیخلاف بیٹنگ پر ٹوٹ گیا تھا،

کوہلی نے حیرانی سے پوچھا کہ تم نے میرا بیٹ اسپنرز پر توڑ دیا،اب کیوں بتارہے ہوں، میں اب دوسرا بیٹ نہیں دوں گا،

اس پر رنکو سنگھ نے کہا کہ آپ کی قسم اب نہیں توڑوں گا مگر کوہلی نے کہا کہ میں 2 میچز میں 2 بیٹ نہیں دے سکتا، بعد میں میرے لیے مشکل ہوجاتی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.