زمانہ طالب علمی میں بیس بال ٹیم کی کپتان تھی، وزیراعلیٰ مریم نواز

36

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انہیں کھیلوں سے بہت لگاؤ ہے، زمانہ طالب علمی میں وہ بیس بال ٹیم کی کپتان تھیں۔

مریم نواز کی زیر صدارت اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اسپورٹس ایڈوائزری کونسل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کھیلوں کے فروغ اور ٹریننگ کیلئے ملکی و غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے پاس مواقع کی کمی ہے، نوجوان نشے کی طرف راغب ہورہے ہیں۔ نوجوان طبقے کے لیے کھیلوں کے انفرا اسٹرکچر کو فوری بحال کیا جائے۔

اجلاس کے دوران مریم نواز کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ری ویمپنگ مکمل اور جلد افتتاح کرانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس کے مقابلے کروائے جائیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپورٹس سہولیات کی حفاظت کے لیے منٹیننس ڈپیارٹمنٹ بنانے کی ہدایت کی۔ موسم گرما کی چھٹیوں میں بچوں کیلئے اسپورٹس کیمپس لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.