رحمٰن کے بندوں کی دعائیں

منشاقاضی حسب منشا

2

رحمٰن کے بندوں کی دعائیں آپ کے دوش بدوش رہتی ہیں جس کی وجہ سے آپ اپنے نصب العین میں کامیاب اور کامیاب و کامران لوٹتے ہیں ، آج ڈسٹرکٹ گورنر لائن انٹرنیشنل 305N1 فضیلت مآب جناب عاطف منیر اور ان کی پوری ٹیم کی رحمٰن فاؤنڈیشن ماڈل ٹاؤن آمد پر چیئرمین رحمٰن فاؤنڈیشن ڈاکٹر وقار احمد نیاز ، ڈائریکٹر محترمہ فردوس نثار ، ڈائریکٹر فرح دیبا اور ڈائریکٹر فائنانس محمد اعظم نے خیر مقدم کیا اور ان کی آمد کو رحمٰن فاؤنڈیشن کے گردوں کے مریضوں کے لیے نوید مسرت قرار دیتے ہوئے ان کی آمد کو مسیحائی قرار دیا ، اس سلسلے میں محترمہ فردوس نثار نے پل کا کردار ادا کیا اور یہ ساری کاوش اللہ کی نوازش کے ساتھ محترمہ فردوس نثار کے ایثار پیشہ مزاج و طبیعت سے وابستہ ہے اور یہی وابستگی رحمٰن فاؤنڈیشن ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر وقار احمد نیاز کی مسیحائی تک لے آئی محترم عاطف منیر ڈسٹرکٹ گورنر لائن انٹرنیشنل سے مل کر ایک گونہ مسرت محسوس ہوئی اس لئیے کہ وہ قول کے نہیں عمل کے آدمی ہیں اور ان کی پوری ٹیم آپ کی آواز پر لبیک کہتی ہے ، کیونکہ اصل چیز جو ہے وہ ایک راہنما کا جذبہ خدمت انسانی ہوتا ہے جس میں وہ اخلاص کی دولت سے مالا مال اپنے کارواں کو اپنے ساتھ لے کر چلتا ہے اور یہ خوبیاں اور یہ اوصاف حمیدہ جناب عاطف منیر کی سرشت میں موجود ہیں ، دکھی انسانوں کی بھلائی کے لیے یہ قافلہ ء نوبہار فیصل آباد سے چلتا ہوا لاہور رحمٰن فاؤنڈیشن پہنچا جہاں آپ نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ گردوں کے مریضوں کی عیادت کی اور اس کے بعد ڈاکٹر وقار احمد نیاز کی تحقیقی کاوش کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ میں نے بے شمار گردوں کے صفائی کے مراکز دیکھے ہیں ، لیکن مجھے یہاں آ کر شاندار ماحول اور رحمٰن فاؤنڈیشن کی اعلیٰ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے جھجک محسوس نہیں کرتا ، میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں کہ یہ ادارہ کام کر رہا ہے اس سلسلے میں محترمہ فردوس نثار نے اپنے تمام لائنز کلب ممبران کا تعارف کراتے ہوئے ظفر محمود چوہدری کی شخصیت اور ان کے نمایاں کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ وہ نہ صرف لائین کلب انٹرنیشنل کے مستقبل کے صدر ہیں بلکہ وہ لاھور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے معروف عہدیدار ہیں جو اپنے وطن عزیز کی معاشی زلف پریشاں کو سنوارنے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ، اسی طرح شیخ ابراہیم صاحب جو لیڈر پیدا کرتے ہیں وہ ہمارے درمیان موجود تھے جنہیں دیکھ کر زندگی سے پیار ہو جاتا ہے فرح دیبا نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے اپنی وابستگی رحمٰن فاؤنڈیشن کے ساتھ جن حالات میں ہوئی وہ واقعات بیان کیئے اور اپنے والد گرامی معروف اداکار بین الاقوامی شہرت یافتہ فلمی دنیا کے بے تاج بادشاہ رنگیلا مرحوم جو خود گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے وہ بھی ڈاکٹر وقار احمد نیاز کے زیر علاج رہے جس کی وجہ سے محترمہ فرح دیبا نے تہیہ کر لیا کہ وہ اب گردوں کے مریضوں کی مشکلات کو آسان کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی ، ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں بتایا کہ یہ بہت مشکل کام ہے جو ہم کر رہے ہیں اس میں اللہ تعالیٰ کی خاص نصرت اور مدد موجود ہے اور آپ جیسے لوگ جو پاکستان کے حقیقی محسن ہیں وہ ہمارے درمیان موجود ہیں ، عبدالرزاق سکہ صاحب فیصل آباد ، طارق مغل صاحب لاھور ، سلیم بریال سیالکوٹ ، عامر باکسر جنہوں نے اپنی والدہ کے نام سے سرائے عالمگیر میں سنٹر قائم کیا ہے ، چکوال اور منڈی بہاؤالدین کے مرکز لائین میں ہیں ، گردوں کے مریضوں کی عیادت آپ نے بچشم خود کی ہے ، اس موقع پر ڈائریکٹر فردوس نثار بتا رہی تھی کہ موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا مریضوں کی جان بچانے کے لئیے اپنی تمام تحقیقی صلاحیتیں وقف کر دیتے ہیں اس کیفیت کو میں ایک شعر میں بتا سکتی ہوں ،

عزرائیل کو یہ ضد ہے کہ جاں لے کے ٹلوں

سر بہ سجدہ ھے مسیحا کہ میر بات رہے
جناب اصف منیر ڈسٹرکٹ گورنر لائن انٹرنیشنل نے پورے وثوق اور پورے یقین کے ساتھ ڈاکٹر وقار احمد نیاز اور ان کی پوری ٹیم کو یہ یقین دلایا کہ 18 مئی کو ایم او یو میں اپ کے اخراجات اور رحمٰن فاؤنڈیشن کی ضروریات پوری کرنے میں ہم پوری مدد کریں گے اور ہم آپ کے اس ادارے کا حصہ ہوں گے اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور مولائے کریم ڈاکٹر وقار احمد نیاز اور ان کی پوری ٹیم کو سلامت رکھے ، لائن کلب کے رہنما جناب شیخ ابراھیم نے بڑی فراخ دلانا لائین انٹرنیشنل کلب کے سالانہ عشائیہ پرشکوہ تقریب میں رحمٰن فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کو دعوت دی جس میں ہم نے شرکت کی اور حقیقی طور پر انہوں نے ہماری بے پناہ پذیرائی کی خاص طور پر عاطف منیر ڈسٹرکٹ گورنر لائن کلب کی پذیرائی اور حوصلہ افزائی مسیحائی سے کم نہ تھی , اسی اثناء میں بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستان کے پہلے پوپ سنگر محمد علی شیکی بھی تشریف لے آئے جنہیں ہم نے ارادت و عقیدت کے چراغوں کی روشنی کی لو میں ڈاکٹر طلعت فرخ صدیقی کے ساتھ خوش آمدید کہا اور رات کو ڈاکٹر طلعت فرخ صدیقی کی رہائش گاہ پر موصوف کے اعزاز میں خوبصورت عشائیہ کے بعد دوسرا عشائیہ کا اہتمام ڈاکٹر طلعت فرخ صدیقی نے کیا ، محمد علی شیکی اس وقت ڈاکٹر طلعت فرخ صدیقی کی رہائش گاہ پر پہنچے جب لیلہ ء زلف شب دراز تا حدِ کمر پہنچ چکی تھی اور اسلم سیماب بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپیر اپنی اواز کا جادو جگا رہے تھے اسی اثنا میں محترمہ فردوس نثار اور اس سے پہلے ڈاکٹر وقار احمد نیاز اور فرح دیبا بھی وہاں موجود تھے ،

انٹرنیشنل لائن کلب کے سالانہ عشائیہ کی تقریب اور نقابت و نظامت کے فرائض سر انجام دینے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.