سو لفظوں کی کہانی فرق

شاہد کاظمی

2

زمانہ قدیم تھا،
تب لوگ ان پڑھ تھے،
لیکن عجیب روایات تھی، معاشرت کی،
مرد کے گھر آتے ہی سب سے پہلے پانی دیا جاتا،
کوئی بھی پریشانی ہو،
کوشش کی جاتی تھی کہ مرد گھر آئے تو جب تک سکون سے نا بیٹھ جائے،
اس سے کچھ نا کہا جائے۔۔۔
اب زمانہ جدید ہے،
لوگ پڑھے لکھے ہیں،
لیکن عجیب روایات ہیں،
گھر پہنچنے سے پہلے ہی،
مرد کو گھر بھر کی پریشانیاں فون پر ہی کہنا لازم ہے،
احساس تو دور، اسے ایک مشین سے زیادہ نہیں سمجھتے،
گھر پہنچنے تک، سکون تو کیا،
مرد مریض بن جاتا ہے۔۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.