پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی جیل میں طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

70
پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما میاں محمود الرشید کو جیل میں طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان ان کے پیٹ میں اپینڈکس کا انکشاف ہوا ہے۔

میاں محمودالرشید کی اتوار کو کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

میاں محمود الرشید کو پیٹ درد کی شدید تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا اور ہسپتال میں ان کے ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ سی ٹی اسکین بھی کیا گیا۔

ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق سی ٹی اسکین کے بعد محمود الرشید کے پیٹ میں اپینڈکس کی تشخیص ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے جلاؤگھیراؤ کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور وہ کافی عرصے سے پابند سلاسل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.