اسی سال حکومت کی تبدیلی دیکھ رہا ہوں، رمیش کمار کا بڑا دعویٰ

50
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار دعویٰ کیا ہے کہ اسی سال حکومت کی تبدیلی دیکھ رہا ہوں کیونکہ مشکل بجٹ کے بعد مزید خرابی ہوگی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے نجی ٹی کو انٹرویو میں کہا کہ مجھےہرچیز کاپتہ ہے، اس لیے ن لیگ کی حکومت قائم رہتے نہیں دیکھ رہا۔

ڈاکٹر رمیش کمار نے دعویٰ کیا کہ آگے حالات بگڑتے اور اسی سال حکومت کی تبدیلی دیکھ رہاہوں، مشکل بجٹ کےبعدمزیدخرابی ہوگی۔

پیپلزپارٹی کےرہنما نے کہا کہ مشکل حالات کے بعد آگے گیم کس طرف جاتا ہے ستمبراکتوبرمیں پتہ چلے گا۔

نواز شریف سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کواینٹی اسٹیبلشمنٹ کی طرف یوٹرن لیتے دیکھ رہا ہوں اور اگر کروٹ بانی پی ٹی آئی کی طرف چلی جاتی ہےتوپھریہ ملک کےلیےمزیدتباہی ہوگی۔

انھوں نے بتایا کہ ساڑھے3سال بانی پی ٹی آئی کےساتھ رہاہوں، حکومت اس کے بس کی بات نہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ستارے اچھے ہیں لیکن ملک چلانا اس کے لیے مشکل ہے، وہ ملک کو بہتری کی طرف لے جائے اس کا امکان صفرہے۔

ڈاکٹر رمیش کا مزید کہنا تھا کہ سال2025 سے ملک کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے، دیکھنا ہوگا بہتری دوبارہ انتخابات سےآتی ہےیا کوئی اور سیٹ اپ آتاہے، ہوسکتا ہے کوئی سیٹ اپ سب کےاتفاق رائے سے آجائے۔

تبصرے بند ہیں.