ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان

22
ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اہم یورپی ملک ناروے نے بھی فلسطین کو بطور ریاست باقاعدہ تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر سٹور نے کہا ہے کہ اگر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کیا گیا تو مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ناروے 28 مئی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے۔

دوسری جانب آئرش حکومت بھی آج فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ مزید ممالک اس اقدام میں ہمارا ساتھ دیں گے۔

علاوہ ازیں ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے بھی اعلان کیا ہے کہ اسپین 28 مئی کو فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے فوری مشاورت کے لیے ناروے اور آئرلینڈ سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے ممالک آئرلینڈ، اسپین، سلووینیا اور مالٹا نے حالیہ ہفتوں میں اشارہ دیا تھا کہ وہ مشترکہ اعلان میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.