بھارتی ٹیم پر پابندی عائد، ورلڈکپ سے بھی باہر ہوگئی

20
بھارتی کبڈی ٹیم کے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی
بھارتی کبڈی ٹیم کے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔

بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کبڈی چیمپئین شپ اور ورلڈ کپ میں بھی حصہ نہیں لے سکے گی، بھارتی ٹیم پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ ایشین کبڈی فیڈریشن کے آن لائن اجلاس میں کیا گیا۔

سیکرٹری ایشین کبڈی فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کے خلاف ایکشن کی وجہ بھارتی کبڈی فیڈریشن کی منتخب باڈی کو اختیارات نہ دینا قرار دیا ہے۔

سیکریٹری ایشین کبڈی فیڈریشن سرور رانا کا کہنا ہے کہ بھارت کبڈی حکام کو اس حوالے سے کئی مرتبہ یاددہانی کرائی گئی مگر منتخب باڈی کو اختیارات نہیں دیئے گئے۔

سیکرٹری ایشین کبڈی فیڈریشن کے مطابق جب تک منتخب باڈی کو اختیارات نہیں دیئے جاتے بھارتی ٹیم ایونٹس میں حصہ نہیں لے سکے گی۔

تبصرے بند ہیں.