پیپلز پارٹی نے پنجاب اور گورنر خیبر پختونخوا کیلئے گورنرز کے نام فائنل کر دئیے
وزیر اعظم شبہاز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی تعیناتی پر بھی مشاورت کی گئی۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات کیے جانے کا امکان ہے جو اس سے قبل 2008 میں اٹک سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
وہ 2008 میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وزیر دفاعی پیداوار بھی رہ چکے ہیں۔
اسی طرح خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی کو گورنر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔
فیصل کریم کنڈی 2008 کی قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر رہ چکے ہیں جبکہ وہ پی ڈی ایم کی حکومت میں وزیراعظم کے مشیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.