آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر دیا

38
آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کر دیا
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کردیا۔ آن لائن کیب سروس کے ترجمان نے اوبر کی آپریشنل سروس پاکستان میں بند کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اوبر کی کریم آن لائن ٹیکسی ایپ پاکستان میں کام کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2022 میں اوبر نے کراچی سمیت پاکستان کے بڑے شہروں میں اپنی سروسز بند کردی تھیں۔

اوبر کی جانب سے کراچی، ملتان فیصل آباد،پشاور اور اسلام آباد میں سروسز بند کرنے کی تصدیق کی گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.