چار درجن نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کے نئے دعوے نے ہلچل مچا دی

51
 مفتی عبدالقوی
متنازع خبروں کی زینت بننے والے رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں 3 درجن نکاح کرچکے ہیں۔

یہ انکشاف انہوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی ’چینل 24‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا جہاں انہوں نے اپنی شادیوں سمیت دیگر متنازع موضوعات پر گفتگو کی۔

شادیوں سے متعلق سوال پر مفتی عبدالقوی نے پہلے کہا کہ انہوں نے صرف ایک شادی کی ہے جس سے ان کی اولاد ہوئی اور اب نانا اور دادا بھی بن چکے ہیں۔

بعدازاں جب اینکر نے ایک بار پھر سوال کیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ تین سے چار درجن نکاح کرچکے ہیں، ان کی عمر 69 برس کے قریب ہے لیکن پھر بھی کئی خواتین ان پر ’قربان‘ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر خاتون کو اپنی اصل عمر بتاتے ہیں لیکن خواتین ان پر قربان ہیں، عرب دنیا میں ایسے علما بھی موجود ہیں جو ان سے بھی زیادہ نکاح کرچکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے دی گئی تسبیح ہاتھ میں لیے انٹرویو دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا کہ شراب اور الکوحل الگ الگ ہیں، شراب حرام ہے لیکن الکوحل اس وقت تک حرام نہیں جب تک خمارِ عقل کا ذریعہ نہ بنیں۔

اینکر نے مفتی عبدالقوی کی ایک وائرل ویڈیو کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کے ہاتھ میں کیا شراب تھی؟ جس پر مفتی عبدالقوی نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلف اٹھا کر کہہ سکتے ہیں وہ اس وقت ’چائے‘ پی رہے تھے۔

تبصرے بند ہیں.