دیکھتا ہوں کہ مجھے کون روکتا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بڑی دھمکی

71
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں ورکرزکنونشن اور جلسے کروں گا، اپنےمطالبات سامنے رکھوں گا، دیکھتا ہوں کہ مجھے کون روکتا ہے۔

صوبائی دار الحکومت پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارےامیدواروں کےدفترتوڑےگئے، مہم نہیں چلانےدی گئی۔

ان کا کہنا تھا کل باجوڑ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج سے ثابت ہوا کہ صوبائی حکومت نے انتخابی عمل میں کوئی مداخلت نہیں کی، ہم بھی خیبر پختونخوا میں دو نمبری کرسکتےتھے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نےعوامی مینڈیٹ کااحترام کیا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنی خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ورکرزکنونشن اور جلسے کروں گا، اپنےمطالبات سامنے رکھوں گا دیکھتا ہوں کہ مجھے کون روکتا ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ میں اپنےصوبےکےعوام کی ذمہ داری لیتا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.