حکومت سندھ نے مفت پنک بس سروس کا اعلان کر دیا

24
حکومت سندھ نے مفت پنک بس سروس کا اعلان کر دیا
حکومت سندھ نے کراچی میں خواتین کی مخصوص پنک بس سروس کے دو نئے روٹس کا افتتاح کردیا، ساتھ ہی دو ماہ تک بلامعاوضہ سفر کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے خواتین کی پنک بس سروس کے نئے روٹس ’آر تھری‘ اور ’آر نائن‘ کا افتتاح کیا۔

آر تھری پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی سے ناصر جمپ کورنگی تک اور دوسرا روٹ آر نائن گلشنِ حدید سے ٹاور تک ہے۔

دونوں نئے روٹس پر مجموعی طور پر دس نئی پنک بسیں چلائی جارہی ہیں۔

حکومت سندھ کی جانب سےخواتین کے لیے دو ماہ تک پنک بس سروس میں بلامعاوضہ سفر کا اعلان بھی کیا گیا۔

تقریب میں فریال تالپور نے پنک بس سروس کی چار خواتین ڈرائیورز کو لائسنس بھی دیے۔

انہوں نے پنک بس سروس کے نئے روٹس کے آغاز پر سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن اور صوبائی حکومت کو مبارکباد بھی پیش کی۔

تبصرے بند ہیں.