50 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کی منظوری

65
پنجاب حکومت نے 50 ہزار گھرانوں کو ایک کے وی سولر سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
پنجاب حکومت نے 50 ہزار گھرانوں کو ایک کے وی سولر سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

لاہور میں ایک اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے مختلف گھروں میں ون کے وی سولر سسٹم لگا کر افادیت کا جائزہ لینے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹ شرو ع کرنے کی ہدایت کر دی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 100یونٹ تک بجلی خرچ کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین اہل ہوں گے، ون کے وی سسٹم میں دو سولر پلیٹس،بیٹری، انورٹر اور تاریں دی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس سے پنکھے، لائٹیں اور چھوٹی موٹر وغیرہ چلائی جا سکے گی جبکہ بیٹری کے ذریعے 16 گھنٹے تک بیک اپ حاصل کیا جا سکے گا۔

انہوں نےکہا کہ گھریلو صارفین کے لیے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.