افغانستان سے بڑے پیمانے پر پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

42
طورخم بارڈر
طورخم بارڈر پر سامان لے جانے والی دو گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جس کے دوران اسلحہ برآمد ہوا۔

ذرائع کے مطابق ایف سی نارتھ اور کسٹم حکام نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے بڑے پیمانے پر پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

حکام کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 3 رائفلیں، دو پستول اور پستول کی 12000 گولیاں اور ریپیٹر شامل ہیں، ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لیے کسٹم کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پاکستانی حکام نے طورخم بارڈر پر پیاز سے لدے ایک ٹرک کو قبضے میں لے کر افغانستان سے ’امریکی ساختہ ہتھیاروں‘ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

برآمد ہونے والے امریکی ہتھیاروں میں ایم فور، کلاشنکوف، امریکن رائفل، لیزر بیم، نائٹ ویژن سائٹس اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.