خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا تعارفی اجلاس شروع

29

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا تعارفی اجلاس شروع ہو گیا۔

وزیرِاعظم شہبازشریف اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

اجلاس میں اعلیٰ سول وعسکری قیادت شریک ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی ہے۔

وفاقی وزراء اور پنجاب،خیبرپختونخوا، بلوچستان و سندھ کے وزرائے اعلیٰ بھی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہیں۔

سابق نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ اور نگراں کابینہ بھی ایپکس کمیٹی اجلاس میں مدعو کئے گئے ہیں۔

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ایس آئی ایف سی سے متعلق ارکان کو تفصیلی بریفنگ دینے کے علاوہ ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کاجائزہ بھی لیاجائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.