سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

303
وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختم کردی
حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں ترامیم کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی بڑی مشکل آسان کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختم کردی، ذرائع نے بتایا کہ نئے ٹیلنٹ کےفروغ کیلئے 2019کی پالیسی میں ترامیم ضروری تھیں، اس لئے پی ٹی آئی دورحکومت میں کی گئی پالیسی میں ترامیم کردی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نےاسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پالیسی2019 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، ترامیم کیلئےوفاقی کابینہ سےسرکولیشن کےذریعے سمری کی منظوری لی گئی۔

حکومتی ذرائع نے مزید کہا کہا اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز کےتحت تعیناتیوں کیلئےعمر کی بالائی حد نہیں ہوگی اور 65 سال تک عمر کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نےترامیم تجویز کی تھیں، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔

وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کاربڑھانے کا فیصلہ کیا، باصلاحیت پیشہ ورافراد،تکنیکی ماہرین اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

تبصرے بند ہیں.