مریم نواز کے سکیورٹی پروٹوکول نے مبینہ طور پر نوجوان کی جان لے لی

41
مریم نواز کے سکیورٹی پروٹوکول نے مبینہ طور پر نوجوان کی جان لے لی
نارووال میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی کی مبینہ ٹکرسے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ڈی پی او نارووال کے مطابق نوجوان آج صبح نارووال کے علاقے چندووال میں وزیراعلیٰ کی سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے جاں بحق ہوا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے وزیراعلیٰ کی سکیورٹی کیلئےگاڑیاں کرتارپور جارہی تھیں جب مبینہ طور پر ایلیٹ فورس کی گاڑی اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس سے نوجوان ابوبکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کا دوست حادثے میں محفوظ رہا۔

ڈی پی او کے مطابق نوجوان کے لواحقین کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر رہے ہیں اور تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف بلا ا متیاز قانونی کارروائی کی جائےگی۔

تبصرے بند ہیں.