محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی

87
محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں سترہ اپریل کی رات اور 18 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق بارش برسانے والا ایک اور سسٹم تیار ہے ، آج رات سے پاکستان کے مغربی علاقوں میں اثراندازہوگا، جس کے باعث بلوچستان اورخیبر پختونخوا ایک بار پھرطوفانی بارشیں ہوں گی۔

کراچی میں بھی شدیدبارش کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے، شہر قائد کراچی میں سترہ اپریل کی رات اور 18 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت اور کہیں کہیں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق نیا سلسلہ سترہ اپریل کوبلوچستان کےبیشتر اضلاع میں پھیل جائے گا اور اٹھارہ اپریل کو مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں پہنچ جائیں گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے بائیس اپریل تک ملک بھرمیں بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے، این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

پہاڑی علاقوں میں برفباری، لینڈسلائیڈنگ اور بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے اور دریائے کابل، سوات اور پنجکوڑہ میں سیلاب کا امکان ہے۔

سیلابی صورتحال کے باعث نوشہرہ، چارسدہ، پبی، شبقدار، جمرود اور پشاور کےعلاقے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.