مظفرگڑھ میں شوہر نے بیوی سمیت 7 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

47
مظفرگڑھ میں شوہر نے بیوی سمیت 7 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں شوہر سجاد نے بیوی سمیت 7 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سجاد نے گھریلو ناچاقی پر بیوی اور بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا، اہل علاقہ کے اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے، ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے اور اسےگرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ملزم سجاد بے روزگار تھا اور گھر میں جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز لڑائی جھگڑے میں اضافہ ہوا جس کے بعد ملزم نے بیوی اور بچوں کو قتل کردیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2 مارچ کو لاہور کے علاقے سبزہ زار کی حدود میں گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والے مبینہ قاتل شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اکثر میاں بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑا رہتا تھا۔

تبصرے بند ہیں.