آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان میں جوانوں کے ساتھ عید منائی

23
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان میں جوانوں کے ساتھ عید منائی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان میں اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید الفطر منائی اور جوانوں کو عید کی مبارکباد دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میرانشاہ اور سپن وام کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید کی نماز پڑھی اور عید منائی۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آرمی چیف نے جوانوں کے ہمراہ پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعائیں کیں اور جوانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی، قوم کے لیے ان کے غیر متزلزل جذبے اور خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سکیورٹی کی صورتحال اور پاک افغان سرحد کے ساتھ سرحدی حفاظتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے قربانیوں سے حاصل امن کی حفاظت کےلیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ بھاری قربانیوں سے حاصل امن کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔

آرمی چیف نے امن و استحکام کےلیے فارمیشن کے کردار کو سراہا۔

تبصرے بند ہیں.