سانحہ 9 اور 10 مئی کے 20 مجرمان کو رہا کر دیا گیا

81
9 مئی
اسلام آباد: فوج کے زیر حراست سانحہ 9 اور 10 مئی کے 20 مجرمان کو رہا کر دیا گیا۔

اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو تحریری طور پر آ گاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ 9 اور 10 مئی کے 20 مجرمان کو رہا کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کو دی گئی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے 8 افراد کو ایک ایک سال کی قید بامشقت سنائی گئی تھی،

لاہور کے 3، گجرانوالہ کے 5 مجرمان کو بھی ایک ایک سال قید بامشقت دی گئی تھی۔

رہا ہونے والوں میں دیر کے 3 اور مردان کا ایک مجرم بھی شامل ہے، تمام مجرمان کو 6 اور 7 اپریل کو رہا کیا گیا،

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مجرم نے سزا مکمل نہیں کی، بلکہ آرمی چیف نے عید سے قبل سزا میں رعایت دی۔

 

تبصرے بند ہیں.