صارفین کے لئے ایک اور اچھی خبر

21
بجلی سستی
رہنما پیپلزپارٹی خورشیدشاہ نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 300 یونٹ تک فری بجلی کیلئے سولر سسٹم دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں رہنما پیپلزپارٹی خورشیدشاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 300یونٹ تک فری بجلی کیلئےسولرسسٹم دےرہےہیں لیکن وقت لگےگا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ جو ہوا گھر کا معاملہ ہے اس میں کچھ نہیں کہوں گا،اپوزیشن کو مار دھاڑ سوٹ کرتی ہے،پارلیمنٹ میں شورسے کچھ نہیں ہوتا، پارلیمنٹ میں شور ہوتا ہے تو ہم انجوائے کرتے ہیں۔

رہنما پی پی نے کہا کہ جلسے جلوسوں سےحکومتیں نہیں جاتیں، آئین،قانون کےتحت اپوزیشن پارلیمنٹ میں کردار ادا کرے، اپوزیشن آئین کےمطابق کرداراداکرے تو حکومت کیلئے پریشانیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف سےمعاملات طےہوبھی گئے تو وہ سب مصنوعی ہوگا، ہمیں مستقل بنیادوں پر ان مسائل کا حل نکالنا ہوگا، تمام وسائل کے باوجود مسائل حل نہیں ہورہے،پتہ نہیں کیسی مجبوریاں ہیں۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ اندرون سندھ میں صحت کے حوالے سے بہت مسائل ہیں ، محکمہ صحت میں کرپشن کے باعث مسائل سامنے آئے ہیں، نگراں سیٹ اپ میں کوئی پوچھنے والانہیں تھا اس لیے اداروں کا برا حال ہوا۔

 

تبصرے بند ہیں.