بجلی کے بلوں کے حوالے سے اہم خبر

29
بجلی کے حوالے سے اہم خبر
بجلی بلوں میں کے ایم سی چارجز کی وصولی کے لیے کیے گئے معاہدے کی کاپی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کے ایم سی اور کے الیکٹرک کے معاہدے کی کاپی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی، کے ایم سی چارجز وصول کرنے پر کے الیکٹرک کو 7.5 فیصد ملے گا۔

معاہدے کے تحت وصول کی گئی رقم میں سے 50 فی صد کے الیکٹرک کے واجبات کی مد میں ادا ہوں گے، کے ایم سی کے ذمے کے الیکٹرک کے ڈیڑھ ارب واجبات ہیں، اس معاہدے کا اطلاق کنٹونمنٹ ایریاز پر نہیں ہوگا۔

کے الیکٹرک ایک ماہ کی پیشگی اطلاع پر بغیر کسی وجہ معاہدہ ختم کر سکتا ہے، یہ معاہدہ جون 2022 میں ہوا تھا، معاہدے پر جماعت اسلامی کے اعتراضات بھی عدالت میں جمع کر دیے گئے،

وکیل نے کہا کہ بجلی کے کھمبوں اور انڈر گراؤنڈ تاروں کے کوئی چارجز نہیں ہیں، یہ معاہدہ کے الیکٹرک کو نوازنے کے لیے کیا گیا ہے، اور یہ عوامی مفاد میں نہیں، اسے غیر قانونی قرار دیا جائے۔

کے الیکٹرک کے بلوں میں کے ایم سی چارجز پر حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا مسترد

واضح رہے کہ 26 ستمبر 2022 کو سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کی وصولی روکنے کا حکم دے دیا تھا۔

 

تبصرے بند ہیں.