عید کے موقع پر ریلوے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

31
عیدالفطر کی خوشیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ریلوے ملازمین کو معمولی غلطیوں پر دی گئی سزائیں معاف کر دی گئیں۔

 سی ای او ریلوے عامر بلوچ نے جرمانے معاف کرنے پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، معافی کا اطلاق حادثات اور مالی کرپشن کے کیسز پر نہیں ہو گا۔

سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے اولڈ ڈیزل شیڈ میں مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہانہ ریونیو نو سے بڑھا کر بارہ ارب تک لے جائیں گے۔

ٹرینوں کی آمدورفت میں بھی باقاعدگی پچانوے فیصد ہو گئی ہے،تمام ریلوے ملازمین کو تنخواہیں وقت پر مل رہی ہیں، ملازمین کے دیگر واجبات بھی بہت جلد ادا کردیے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.