وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کی حساس معلومات چرانے کیلئے ہیکرز سرگرم

53

جعلی ای-میلز کے ذریعے وزارتوں اور ڈویژنز کی معلومات حاصل کرنےکی کوششیں کی جارہی ہیں، کابینہ ڈویژن نے مراسلہ بھجوا کر متنبہ کردیا

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی حساس معلومات چرانے کے لیے ہیکرز سرگرم ہوگئے، جعلی ای-میلز کے ذریعے وزارتوں اور ڈویژنز کی معلومات حاصل کرنےکی کوششیں کی جارہی ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوا کر اس حوالے سے متنبہ کردیا۔

مراسلے کے مطابق ’جے ایس کوآرڈ‘ کےنام سے جنم لینے والی جعلی ای-میلز زیر گردش ہیں، فیک ای-میلز کے ساتھ خطرناک ’پے لوڈز‘ منسلک ہیں، یہ فیک ای-میلز وزارتوں کے نیٹ ورک/سسٹم کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مراسلے میں وزارتوں، ڈویژنوں کو انجان، غیر انجان ای-میلز موصول ہونے پر محتاط رویہ اپنانے، اہم معلومات کی درخواست کرنے والی ای-میلز کی اسکروٹنی کرنے جبکہ موصول ای-میل کا ایڈریس اورڈومین کی پیشگی تصدیق کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مراسلے میں انجان ای میل آئی ڈی سے موصول ہونے والی ای-میل کے ساتھ منسلک دستاویز نہ کھولنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

Attempts are being made to obtain information of ministries and divisions through fake e-mails, the Cabinet Division has sent a letter warning.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.