حالیہ واقعے کے بعد میری نظر میں راحت کی عزت اور بڑھ گئی ہے: ریشم

58

لاہور ( کلچرل رپورٹر)پاکستانی اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ہوئے واقعے کے بعد میری نظر میں راحت فتح علی خان کی عزت اور بڑھ گئی ہے جب کہ مداحوں کو بھی چاہیے انہیں پہلے سے زیادہ عزت اور پیار دیں۔

ریشم حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان احمد علی بٹ نے انہیں مختلف شخصیات کی تصاویر دکھا کر کسی ایک کو منتخب کرنے کا کہا۔

اسی دوران چاہت فتح خان کی تصویر دیکھ کر اداکارہ نامور گلوکار راحت فتح علی خان کو یادکرنا نہیں بھولیں اور کہا کہ راحت فتح علی خان پاکستان کا ایک ایسا نام ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک کی عزت کو بڑھایا ہے، حال ہی میں مجھے راحت فتح علی خان کی ایک بات بے حد اچھی لگی ، راحت سے جس انسان کیلئے کوتاہی ہوئی اس کیلئے انہوں نے سب سے پہلے اللہ کے حضور معافی مانگی پھر اس شخص سے معافی مانگی اور پھر ہم سب لوگوں سے معافی مانگی ۔
ریشم کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد میری نگاہ میں راحت فتح علی خان کی عزت اتنی بڑھ گئی جسے میں بیان نہیں کرسکتی کیوں کہ بہت کم لوگ اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہیں، اب ہمیں چاہیے کہ ہم راحت فتح علی خان کو پہلے سے زیادہ عزت بھی دیں اور پیار بھی دیں۔

دوران شو ریشم نے سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری سے وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان کو مشورہ دیا کہ وہ گانے نہ گایا کریں اور انہیں چاہیے وہ اپنا نام بھی تبدیل کرلیں کیوں کہ راحت فتح علی خان ایک بہت بڑا نام ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.