نو مئی مقدمات ، رہائی پانیوالے 13 پی ٹی آئی کارکن اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار

76

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 13 کارکنوں کو رہائی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ضمانت منظور ہونے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا ،رہائی کے بعد کارکنان کو اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 3 کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو 16 ایم پی او احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا، ایم پی او کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیے تھے۔

ملزمان حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کا مقدمے میں نامزد ہیں، جن میں اسد، ابرار، رضوان، احمد علی،سجاد، آصف، رضوان اور سہیل شامل ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے 5 جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 19 ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔

Rawalpindi (Crime Reporter) After the release of 13 PTI workers in May 9 cases, Rawalpindi police arrested them again.

29/03/24

https://dailysarzameen.com/archives/4436

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.