چکوال: اینٹی کرپشن نے جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کو گرفتار کرلیا

33

اسپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد نجف حمید کو گرفتار کیا گیا

چکوال(نامہ نگار)محکمہ اینٹی کرپشن چکوال نے سابق ڈی جی، آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نائب تحصیلدار سردار نجف حمید لطیفال کو گرفتار کرلیا۔

نائب تحصیل دار محکمہ مال چکوال سردار نجف حمید لطیفال، سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر وغیرہ کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں درج مقدمہ نمبر 16/23 میں نامزد تھے اور انہوں نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔

آج سماعت اسپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی علی نواز بھکر کی عدالت میں ہوئی، عدالت کی جانب سے سردار نجف حمید لطیفال کی ضمانت منسوخ کر دی گئی۔

جس پر ‏سرکل افسر اینٹی کرپشن چکوال ناصر عزیز خان کی قیادت میں محکمہ اینٹی کرپشن چکوال کی ٹیم نے سردار نجف حمید لطیفال کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ 16 فروری 2023 کو کمشنر راولپنڈی نے نجف حمید کو نائب تحصیلدار کے عہدے سے معطل کر دیا تھا اور ان کے خلاف انکوائری شروع کر دی تھی۔

19/03/24

https://dailysarzameen.com/archives/3789

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.