سندھ میں سرکاری ملازمتوں پر پابندی برقرار رکھنے کا حکم

54

کراچی(کورٹ رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ کے سرکاری محکموں میں گریڈ ایک سے 15 تک کی سرکاری ملازمتوں پر پابندی سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پر حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔

ہائیکورٹ میں سندھ کے سرکاری محکموں میں گریڈ ایک سے 15 تک کی سرکاری ملازمتوں پر پابندی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سرکاری محکموں میں گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں میں پابندی سے متعلق حکم امتناع برقرار رکھنے کا حکم دیدیا اور سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔
دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گریڈ ایک سے 15 تک سرکاری محکموں میں غیرقانونی بھرتیاں ہونی تھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.