مئی واقعات، چیف جسٹس اپنی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کریں، بلاول بھٹو

66

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)9 مئی واقعات، چیف جسٹس اپنی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کریں، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بزرگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسے فیصلے لیں جس سے ادارہ مضبوط ہو، پارلیمان کے ممبران کی تقریر کو لائیو چلنا چاہیے، محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتا ہوں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے خاندان کا تیسری نسل کا نمائندہ ہوں جو منتخب ہوا ہوں۔ پارلیمنٹ کا سنگ بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھا تھا، میں اس کا نواسا ہوں جس نے پھانسی قبول کی لیکن اپنے اصولوں پو سودا نہیں کیا۔

پارلیمان سب کا ہے، یہ ہاؤس تمام اداروں کی ماں ہے، ایوان میں احتجاج کے نام پر ایک دوسرے کو گالیاں دینے پر دکھ ہوا۔ نظام کو کمزور نہیں بلکہ مضبوط کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، پاکستان خطرناک مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ جو لوگ یہاں احتجاج کر رہے ہیں انہیں پچھلے 6 ماہ سے آئین یاد آرہا ہے،وہ لیکچر دینا چاہیں تو ایکدوسرے کو دیں ہمیں نہ دیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.