نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

39

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نومنتخب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، تقریب میں آرمی چیف سمیت تمام سروسز چیفس شریک ہوئے، حلف برداری تقریب میں نوازشریف،آصف علی زرداری اورصادق سنجرانی بھی تقریب میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے ہونے والے انتخاب میں شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہوگئے تھے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایازصادق اور وزیراعلیٰ مریم نواز بھی حلف برداری تقریب میں شریک تھیں۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.