خوراک کے منتظر فلسطینوں پر حملہ، کولمبیا کا اسرائیل سے تعلق ختم کرنے کا اعلان

37

بگوٹا(مانیٹرنگ سیل)غزہ میں جنگ زدہ بھوکے پیاسے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے اس وقت حملہ کیا
جب وہ خوراک کے حصول کے لئے جمع تھے۔
درندگی ،سفاکیت اور نسل کشی کے اس تازہ واقعے کے بعد کولمبیا نے اسرائیل سے اسلحے کی خریداری روکنے کا اعلان کردیا۔
کولمبیا کے صدر نے اس واقعے کو فلسطینیوں کے خلاف ‘ہو لوکاسٹ ‘ قرار دیا ہے اور اسرائیلی سفیر سے اس بارے میں سخت تبادلہ خیال کیا ہے۔

جمعرات کے روز غزہ میں بھوک زدہ فلسطینیوں کے امدادی ٹرک سے خوراک حاصل کرنے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فوج نے حملہ کر کے بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں کو شہید کیا ۔
جس کا نوٹس لیتے ہوئے جنوبی امریکہ کے اس ملک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل سے اسلحے کی خرید داری معطل کر رہا ہے۔

کولمبیا ایک عرصے میں مختلف قسم کے مافیاز سے اپنے ہاں نمٹنے کی جدوجہد میں رہا ہے۔
جن میں منشیات و اسلحے کے اسمگلرشامل ہیں۔
تاہم کولمبیا کے صدر پیٹرو نے اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی پر فوری رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ اسلحے کے خرید داری معطل کر دی ہے۔

واضح رہے اسرائیلی فوج نے جمعرات کو خوراک کے لیے جمع بے گھر فلسطینیوں پر حملہ کرکے 113فلسطینیوں کو شہیدکیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.